نومبر 24, 2024

سعودی عرب: امام بارگاہ دھماکے میں ملوث 5 ملزمان کو سزائے موت

سیاسیات-سعودی عرب میں امام بارگاہ میں دھماکے میں ملوث 5 ملزمان کو سزائے موت دے دی گئی۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سزائے موت پانے والوں میں 4 سعودی اور ایک مصری شہری شامل ہے۔

وزرات داخلہ کا کہنا ہے کہ سزائے موت پانے والوں پر دہشت گرد تنظیم سے وابستگی، فساد فی الارض، عبادت گاہوں پر حملہ اور دھماکہ کرنے سمیت سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ اور معصوم لوگوں کا سفاکانہ طریقے سے قتل کے سنگین الزامات عائد کئے گئے تھے۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ سزائے موت پانے والے ملزمان نے جنوری 2016 میں سعودی عرب کے مشرقی ریجن الاحساء کی مسجد میں خودکش دھماکہ اور فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

وزارت داخلہ کے مطابق عدالت نے ملزمان کے خلاف سنگین الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی تھی اور ملزمان کی سزائے موت پرعملدرآمد مشرقی صوبے میں کیا گیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × five =