جون 16, 2024

روس کے منجمد اثاثوں سے یوکرین کو 50 ارب ڈالر قرض دینے کی منظوری

سیاسیات- جی7 ممالک نے روس کے منجمد اثاثوں سے حاصل ہونے والے سود سے یوکرین کو 50 ارب ڈالر قرض دینے کی منظوری دے دی۔

یوکرین کو قرض دینے کا معاہدہ اٹلی میں جاری جی 7 اجلاس کے پہلے روز ہوا جس میں یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے بھی شرکت کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کو قرض روس کے منجمد اثاثوں سے حاصل ہونے والے سود کی رقم سے  دیا جائے گا، ان اثاثوں کو 2022 میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد منجمد کردیا گیا تھا۔

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اجلاس کے موقع پر جاپان کے ساتھ 10 سالہ سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کیے ہیں اور جاپان اس سال یوکرین کو 4.5 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔

یوکرین کے لیے جی 7 کا منصوبہ 300 ارب ڈالر کے ضبط شدہ روسی فنڈز سے حاصل ہونے والے منافع کے ذریعے دیے جانے والے کئی سال کے قرض پر مبنی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قرض کی تکنیکی تفصیلات کو آئندہ ہفتوں میں حتمی شکل دی جائے گی۔

روس نے جی 7 ممالک کے فیصلے پر سخت تنقید کی ہے، ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریازخارووا کا کہنا ہے کہ مغرب کا روس کے منجند اثاثوں سے حاصل ہونے والی آمدنی لینا جرم ہوگا، یورپی یونین کو اس اقدام پر روس کی جانب سے اذیت ناک ردعمل ملے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eight + six =