نومبر 24, 2024

رفح میں تین اسرائیلی فوجی ہلاک

سیاسیات- رفح میں اسرائیلی فوج کے مزید 3 فوجی ایک بم دھماکے میں مارے گئے جس کے بعد حماس کے ساتھ دوبدو لڑائی میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 290 ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی ایک چھاپا مار ٹیم حماس کے جانبازوں کو پکڑنے کے لیے ایک عمارت کے اندر داخل ہوئی اور اسی وقت زور دار دھماکہ ہوگیا۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ اس کے تین فوجی حماس کے بوبی ٹریپ کا شکار ہوکر بم دھماکے میں ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر 3 زخمی ہوگئے۔ جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی شناخت 20 سالہ امیر گلیلوف، 21 سالہ اوری بار اور 21 سالہ آئیڈو ایپل کے ناموں سے ہوئی ہے اور یہ تینوں اسٹاف سرجنٹس تھے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسینیوں کی تعداد 36 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 80 ہزار کے قریب زخمی ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × two =