اگست 31, 2024

دشمن جان لیں امریکہ اور اسرائیل آج، کل اور ہمیشہ ایک ساتھ کھڑے ہیں: نیتن یاہو

سیاسیات- اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو امریکہ کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ کے دورے پر روانگی سے قبل اپنے بیان میں نیتن یاہو کا کہنا تھا امریکہ کا صدر جو بھی منتخب ہو، اسرائیل مشرق وسطیٰ میں امریکہ کا سب سے مضبوط اتحادی رہےگا۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا اسرائیل کے دشمن جان لیں امریکہ اور اسرائیل آج، کل اور ہمیشہ ایک ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا اسرائیل کیلئے ہر ممکن اقدام کرنے پر امریکی صدر جو بائیڈن کے شکر گزار ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا امریکہ میں یرغمالیوں کی رہائی، حماس کو شکست دینے اور ایران اور اس کے پراکسیز کا مقابلہ کرنے کے مسائل پر بات ہو گی۔

اسرائیلی وزیراعظم کی امریکی صدر جو بابیڈن سے کل ملاقات طے ہے، اسرائیلی وزیراعظم کا کانگریس سے خطاب بدھ کو شیڈولڈ ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × 5 =