اپریل 7, 2025

خلیج عدن میں امریکی فوج کی کشتی پر حملہ

سیاسیات- یمنی فوجی ترجمان نے تائید کی ہے کہ خلیج عدن میں امریکی فوج کی کشتی پر حملہ کیا ہے۔

المسیرہ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے خلیج عدن میں امریکی فوج کی زیرملکیت مال برادر کشتی اوسن گاز پر حملہ کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یمنی بحریہ نے مناسب ہتھیاروں سے امریکی فوجی کشتی کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے دوبارہ تاکید کی کہ جب تک غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر صہیونی حکومت کے حملے بند نہ ہوجائیں، بحیرہ احمر سے صہیونی بندرگاہوں کی جانب سے جانے والی کشتیوں پر حملہ جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے حملے یمنی سرحدوں کے دفاع اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے ہیں۔

یحیی سریع نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے حملے کی صورت میں بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں جارح ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

7 + 11 =