دسمبر 23, 2024

خدشہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے کے وعدے سے پیچھے ہٹ جائے گا۔ امریکہ

سیاسیات- امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے۔

واشنگٹن میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے جیک سلیوان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کو ایران کے جوہری ہتھیار کے خطرے سے آگاہ کیا ہے، ایران کہتا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پُرامن ہے، ایران نے یورینیئم کی افزودگی کو بڑھایا ہے۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ خدشہ ہے ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے کے وعدے سے پیچھے ہٹ جائے گا۔

جیک سلیوان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ایرانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے سے جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت کم ہوئی،  ایران کی کمزور پوزیشن ڈونلڈ ٹرمپ کو تہران سے سفارتکاری میں معاون ثابت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شامی صدر بشارالاسد کے زوال سے ایران کے علاقائی اثر و رسوخ کو دھچکا لگا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

thirteen − 1 =