سیاسیات-امریکہ نے چین سے بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے روکنے میں مدد مانگ لی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ نے گزشتہ 3 مہینوں کے دوران چین کے اعلیٰ حکام کے ساتھ متعدد بار بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملوں کا معاملہ اٹھایا ہے۔
دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے 2 اینٹی شپ میزائل تباہ کر دیے ہیں جو بحیرہ احمر میں حملےکے لیے تیار تھے۔
سینٹ کام کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے اینٹی شپ میزائل بحیرہ احمر میں حملے کے لیے تیار تھے، بتایا جا رہا ہے کہ حوثیوں کے میزائل تجارتی جہازوں اور خطے میں امریکی بحریہ کےجہازوں کے لیے خطرہ ہیں اور امریکہ کے لیے خطرہ پیدا کرنے والے جہازوں کو تباہ کر دیا جائے گا۔