جون 22, 2024

حماس کے خلاف جنگ ناکام ہو چکی، آپریشن روکنا ضروری ہے، صیہونی سابق وزیر اعظم

سیاسیات ـ صیہونی رجیم کے سابق وزیر اعظم نے غزہ کی جنگ میں اس رجیم کی واضح شکست کا اعتراف کرتے ہوئے مزید فوجی آپریشن بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

سابق صیہونی وزیر اعظم ایہود باراک نے غزہ جنگ میں شکست کا اعتراف کرتے ہوئے قیدیوں کی واپسی کے لئے مزید فوجی حملے روکنے اور حکومت کی تبدیلی کے معاہدے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایہود باراک نے تسلیم کیا کہ حماس کے خلاف جنگ ناکام ہو چکی ہے اور اسے روکنا چاہیے اور اسرائیلی قیدیوں کو سیاسی تصفیے کے ذریعے رہا کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کابینہ کو جنگ بندی پر مجبور کرنے کے لئے 10 لاکھ افراد کو احتجاج کرنا چاہیے اور 50 ہزار لوگ کنیسٹ کے سامنے دھرنا دیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 + fourteen =