جون 6, 2024

 حماس پر حملے میں اسرائیلی فوج نے اپنے ہی 4 یرغمالیوں کو ہلاک کردیا

سیاسیات- حماس کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کی کوشش میں اسرائیلی فوج نے اپنے 4 یرغمالیوں کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے شہر خان یونس میں ہلاک ہونے والے یرغمالیوں کی شناخت 79 سالہ چیم پیری، 80 سالہ یورام میٹ زگر، 85 سالہ امیرام کوپر اور 51 سالہ نداپوپل ویل کے نام سے ظاہر کی ہے۔

ان چاروں میں سے نداپوپل ویل کی ہلاکت کی خبر حماس کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں دی گئی تھی۔ جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی بمباری سے زخمی ہونے والا پوپل ویل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

تاہم گزشتہ برس دسمبر میں حماس کی طرف سے جاری کی گئی ایک اور ویڈیو میں باقی 3 یرغمالیوں کو زندہ دکھایا تھا جو حماس کے خلاف کارروائی کے دوران اپنی ہی فوج کی بمباری میں  ہلاک ہوگئے تھے۔

اسرائیلی فوج نے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ کو باضابطہ طور پر اطلاع بھی دیدی۔

یاد رہے کہ حماس نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملہ کیا تھا اور اس کے 250 سے زائد فوجیوں اور شہریوں کو یرغمال بناکر غزہ لے آئے تھے۔ جن میں سے آج 4 یرغمالی اپنی ہی فوج کی بمباری میں مارے گئے۔

یہ پہلی بار نہیں جب اسرائیلی فوج کی بمباری میں ان کے اپنے ہی ملک کے شہری جو اس وقت حماس کے قبضے میں ہیں، مارے گئے ہوں۔ اب تک درجنوں یرغمالی اسی طرح ہلاک ہوچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × five =