ستمبر 29, 2024

حسن نصر اللہ کے اختتام سے انصاف کا عمل پورا ہوا، اب غزہ اور لبنان میں جنگ بندی ہو جانی چاہیے۔ جوبائیڈن کی ہرزہ سرائی

سیاسیات- امریکی صدر جوبائیڈن کا ہرزہہ سرائی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کے اختتام سے انصاف کا عمل پورا ہوا، اب غزہ اور لبنان میں جنگ بندی ہو جانی چاہیے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے حسن نصر اللہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت کو اسرائیل کا منصفانہ اقدام قرار دیتےہوئے کہا ہے کہ امریکہ حزب اللہ، حماس،حوثیوں اور ایرانی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف اسرائیل کے دفاع کے حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ حسن نصر اللہ کے اختتام سے انصاف کا عمل پورا ہوگیا ہے ، اب غزہ اور لبنان میں جنگ بندی ہوجانی چاہیے۔

اس کے علاوہ امریکی صدر نے جارحیت روکنے اور وسیع تر علاقائی جنگ کے خطرات کم کرنے کے لیے مشرقی وسطیٰ میں امریکہ کی فوجی دفاعی پوزیشن مزید بہتربنانے کا اعلان  کیا۔

دوسری جانب امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیلی وزیردفاع گیلنٹ سے رابطہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور اس کی حمایت یافتہ پراکسیز کو روکنے اور خطے میں امریکی افواج،تنصیبات کی حفاظت کے لیے تیار ہیں۔

خیال رہے کہ جمعہ کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ شہید ہوگئے۔

ہفتے کو حزب اللہ نے سربراہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رہے گی، غزہ اور فلسطین کی حمایت، لبنان کے دفاع کیلئے اپنا جہاد جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا تھاکہ بیروت میں حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ پر حملے کیلئے بنکر بسٹر بموں کےساتھ 80 ٹن سے زائد بارود استعمال کیاگیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 − 1 =