سیاسیات- سعودی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ اس سال حاجیوں کی تعداد اندازوں سے بہت کم رہی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا تھا کہ اس سال 2023 (1444 ہجری) حج میں 150 ممالک سے زیادہ آنے والے 18 لاکھ 45 ہزار مردو خواتین عازمین نے شرکت کی، عازمین کی منیٰ سے میدان عرفات منتقلی کامیاب رہی اور صبح دس بجے تک تمام عازمین عرفات پہنچ چکے تھے۔
کہا جا رہا تھا کہ رواں برس عازمین کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرتے ہوئے ماضی کے ریکارڈ توڑ سکتی ہے، کورونا پابندیاں مکمل ختم ہونےکے بعد 25 لاکھ سے زائد عازمین حج کی توقع تھی۔