مارچ 29, 2025

جنگ کے خاتمے کے بعد اسرائیل غزہ کی پٹی امریکہ کے حوالے کرے گا۔ ٹرمپ

سیاسیات- غزہ کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر عالمی ردعمل دھرا رہ گیا، وائٹ ہاؤس اور محکمہ خارجہ کی وضاحتیں بھی کسی کام نہ آئیں اور امریکی صدر نے ایک بار پھر غزہ پر قبضے کا بیان دُہرا دیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنگ ختم ہونے کے بعد غزہ کی پٹی اسرائیل کے ذریعے امریکہ کے حوالے کردی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت تک فلسطینی اس خطے میں نئے اور جدید گھروں کے ساتھ کہیں زیادہ محفوظ اور خوبصورت کمیونٹیز میں دوبارہ آباد ہو چکے ہوں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ احتیاط سے غزہ کی تعمیر شروع کرے گا، دنیا کے بہترین ترقیاتی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ تعمیرِ نو کے بعد غزہ پٹی اپنی نوعیت کی سب سے عظیم اور سب سے شاندار پیش رفت میں سے ایک ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس کام کے لیے امریکہ کو کسی فوجی کی ضرورت نہیں پڑے گی اور  اس سے خطے میں استحکام آئے گا۔

خیال رہے کہ 2 روز قبل صدر ٹرمپ نے غزہ پر امریکہ کی جانب سے قبضہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ٹرمپ کے اعلان پر اقوام متحدہ اور دنیا کے کئی ممالک نے غزہ سے فلسطینیوں کی بےدخلی کی مخالفت کی تھی اور دو ریاستی حل پر زور دیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty − thirteen =