اپریل 3, 2025

تہران ریاض معاہدہ امریکہ کے لئے بڑا نقصان ہے۔ نیویارک ٹائمز

سیاسیات۔ چینی انیشی ایٹو پر ریاض و تہران کے درمیان وجود میں آنے والی قربتوں کہ جس کے نتیجے میں گزشتہ روز دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا تھا، پر تبصرہ کرتے ہوئے معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اس معاہدے کو امریکہ کے لئے ایک عظیم نقصان قرار دیا ہے۔ عرب ای مجلے المیادین کے مطابق نیویارک ٹائمز کا لکھنا ہے کہ چینی ثالثی کے نتیجے میں ایران و سعودی عرب کے باہمی تعلقات کی بحالی امریکہ کے لئے نہ صرف عظیم نقصان بلکہ روزافزوں خطرہ بھی ہے کیونکہ تہران و ریاض کی جانب سے اپنے باہمی سفارتی تعلقات کی بحالی پر مبنی اعلان کے باعث مشرق وسطیٰ میں عظیم سیاسی نظم و ضبط کی بحالی کے امکانات بھی وجود میں آ سکتے ہیں۔ اپنی رپورٹ کے آخر میں امریکی اخبار نے اس معاہدے کو امریکہ کے لئے “عظیم جیوپولیٹیکل چیلنج” اور دونوں تاریخی حریفوں کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے والے چین کے لئے “ایک بڑی کامیابی قرار” دیتے ہوئے مزید لکھا کہ فی الحال تو یہ معلوم نہیں کہ جمعے کے روز منعقد ہونے والے اس معاہدے سے “ایران سے مقابلے پر مبنی امریکی و اسرائیلی کوششوں میں سعودی عرب کی شراکت” پر کیا اثرات مرتب ہوں گے تاہم خطے کی دو بڑی طاقتوں؛ ریاض و تہران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی سے کم از کم یہ ضرور ظاہر ہوتا ہے کہ ایک طویل عرصے سے مشرق وسطیٰ میں جمنے والی سرد جنگ کی برف اب پگھلنا شروع ہو گئی ہے!

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four + three =