اکتوبر 5, 2024

تل ابیب پر ڈرون حملہ، شیلٹرز کی طرف بھاگتے متعدد اسرائیلی زخمی

سیاسیات- اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر ڈرون حملے کے دوران شیلٹرز کی طرف بھاگنے والے متعدد اسرائیلی زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تل ابیب میں چار زور دار دھماکے سنے گئے اور اسرائیل نے ایک ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ادھر لبنان کے دارالحکومت بیروت کے گنجان آباد علاقے میں اسرائیل  کی جانب سے عمارت پر حملہ کیا گیا جس دوران  حزب اللہ سے منسلک طبی ادارے کے 6 ارکان شہید اور  متعدد زخمی ہوگئے،  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 لبنانی شہید اور 85 زخمی ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں غزہ پر بھی اسرائیلی بربریت جاری ہے جہاں غزہ کے پناہ گزین اسکولوں پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں مزید 70 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

ادھر دمشق میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں 3 شامی شہری شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nine + 17 =