دسمبر 23, 2024

ترک وزیر خارجہ کی الجولانی سے دمشق میں ملاقات

سیاسیات- ترک وزیر خارجہ فیدان نے الجولانی سے دمشق میں ملاقات کی ہے۔

ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دونوں کو ایک دوسرے سے مصافحہ کرتے اور بغل گیر ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے جمعے کو اعلان کیا تھا کہ وہ دمشق کا دورہ کرنے اور شام کے نئے رہنماؤں سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ترک وزیر خارجہ کا دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب شمال مشرقی شام میں ترک حمایت یافتہ شامی جنگجوؤں اور کرد ملیشیا کے درمیان لڑائی جاری ہے۔

اس سے قبل ترک وزیر دفاع نے کہا تھا کہ ترکی کو یقین ہے کہ شام کی نئی قیادت جس میں ترک حمایت یافتہ گروہ بھی شامل ہے، کرد جنگجوؤں کو شمال مشرقی شام کے ان تمام علاقوں سے نکال دے گی جن پر انہوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔

خیال رہے کہ ترک انٹیلیجنس سربراہ ابراہیم قالن نے بھی بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے چند دن بعد 12 دسمبر کو دمشق کا دورہ کیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × 4 =