نومبر 24, 2024

ترک صدر سعودی عرب پہنچ گئے

سیاسیات-طیب اردوان ترکیہ کے دوسری بار صدر بننے کے بعد کسی دوسرے ملک کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کے وفد میں وزرا، کاروباری شخصیات اور سرمایہ کار بھی شامل ہیں جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینا ہے۔

دورے کے دوران ترک صدر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے اور متعدد شعبہ جات میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سعودی عرب روانگی کے وقت صدر طیب اردوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دوست ممالک کے ساتھ دو طرفہ تجارت کے ذریعے مستحکم تعلقات کے خواہش مند ہیں۔ ترک اور سعودی عوام کے درمیان گہرا رشتہ ہے۔

یاد رہے کہ ترک صدر طیب اردوان سعودی عرب سے براہ راست قطر اور متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے اور ممکنہ طور پر معاشی و تجارتی معاہدے پر دستخط کریں گے۔

ترک صدر کے سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کے دورے میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر خصوصی طور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور وہاں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ten − 7 =