ستمبر 17, 2024

بھارت کے بنگلہ دیشی غلط لوگوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ ڈاکٹر محمد یونس

سیاسیات- بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے نامزد سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے کہا ہے کہ بھارت کے بنگلہ دیشی غلط لوگوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں پروفیسر محمد یونس نے کہا کہ  براہ کرم بھارت اپنی خارجہ پالیسی پر نظرِثانی کرے۔

گزشتہ روز پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے ارکان کو آج حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے، حکومت کے نامزد سربراہ پروفیسر محمد یونس کل پیرس سے ڈھاکہ پہنچیں گے۔

عبوری حکومت کا چارج سنبھالنے کے فوراً بعد ملک میں انتخابات متوقع ہیں۔

دوسری جانب بنگلہ دیش میں زندگی معمول پر آنے لگی ہے اور تعلیمی ادارے اور گارمنٹس فیکٹریاں دوبارہ کھل گئی ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی  رواں دواں ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eight + 3 =