سیاسیات۔ امریکہ نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کم کرنے اور جنوبی ایشیا میں امن اور سلامتی برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے رابطے کے بعد بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی اور پاکستان کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرنے پر زور دیا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارت پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرے اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کو برقرار رکھے۔
امریکی وزیر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ٹیلی فونک رابطے میں پہلگام حملے میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔
مارکو روبیو نے دہشت گردی کے خلاف بھارت کے ساتھ تعاون کے لیے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں کی بات چیت پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے بیان میں کہا کہ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے دہشت گردی کے خلاف بھارت کے ساتھ تعاون کے لیے امریکی عزم کا اعادہ کیا اور پہلگام واقعہ پراظہار افسوس بھی کیا۔