نومبر 24, 2024

بھارت سکھ راہنما کے قتل پر سنجیدگی دکھائے۔ کینیڈا

سیاسیات- کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ سکھ رہنما پردیپ سنگھ کے معاملے پر سنجیدگی دکھائے۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کا قتل انتہائی تشویشناک واقعہ ہے۔ بھارت کو اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ بھارتی حکومت کو اکسا نہیں رہے۔

کینیڈا کے وزیراعظم نے پارلیمنٹ سے خطاب میں  خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے واقعے میں بھارت  کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا اور معاملے پر ایک بھارتی سفارت کار کو ملک بدر کردیا گیا ہے۔

کینیڈین وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی  سفارت کار پون کمار کینیڈا میں انڈیا کی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سربراہ تھے۔ بھارت نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کینیڈا کے ایک سینئر سفارت کار کو ملک سے جانے کا حکم دیا تھا۔

کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کو صوبے برٹش کولمبیا میں رواں برس 18 جون کو سکھ گرودوارہ کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

دوسری جانب امریکہ نے بھارت سے سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہونے کے الزامات کے حوالے سے تحقیقات میں کینیڈا سے تعاون کرنے کو کہا  ہے۔

محکمہ خارجہ کے ایک سینیئر اہلکار نے بیان میں کہا کہ  امریکہ کینیڈا کے ساتھ اس حوالے سے رابطے میں ہے۔ ان الزامات پر تشویش ہے۔ واقعہ کی جامع تحقیقات کی جانا چاہیے ہیں۔ بھارتی حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ تحقیقات میں تعاون کرے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eight + twenty =