نومبر 24, 2024

بھارت اور پاکستان کے درمیان براہ راست بات چیت کی حمایت کرتے ہیں۔ امریکہ

سیاسیات- امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان براہ راست بات چیت کی حمایت کرتا ہے۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی ترجمان نے کہا دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کی رفتار، دائرہ کار اور کردار کا تعین امریکہ کو نہیں بلکہ دونوں ممالک کو خود کرنا ہے۔

میتھیو ملر نے کہا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکہ اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے، پاک امریکہ عسکری رابطوں کی حمایت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ کے ذریعے پاکستان کے ساتھ سکیورٹی شراکت داری جاری ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

17 − nine =