سیاسیات۔ کینیڈا میں مقیم سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ 2 کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ ہیں، بھارتی فوج کو بھارتی پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نام ہی پاک ہے، بھارت کی اتنی ہمت نہیں کہ وہ پنجاب کو عبور کرکے پاکستان پر حملہ کرے۔
گرپتونت سنگھ نے کہا کہ اقلیتوں بالخصوص سکھوں پر بھارتی مظالم سب پر عیاں ہیں، وہ نریندر مودی ، امت شاہ، جے شنکر اور اجیت دوول کو عالمی قوانین کے تحت انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے ۔