جنوری 16, 2025

بھارتی بحریہ کا ہرمس 900 ڈرون تجرباتی پرواز کے دوران تباہ

سیاسیات- ذرائع کے مطابق بھارتی بحریہ میں شامل کئے جانے والا ہرمس 900 ڈرون کی تجرباتی پروازگجرات کے پوربندرمیں کی جارہی تھی۔ یہ ڈرون بھارتی فوج اور بحریہ کی خفیہ نگرانی و جاسوسی کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے خریدا گیا تھا۔ ہرمس 900 ڈرون اڈانی ڈیفنس اینڈ ائیرواسپیس اور اسرائیلی ڈیفنس فرم  ایلبٹ سسٹمز کے تعاون سےتیار کیا گیا ہے۔ ہرمس 900 ڈرون کی  قیمت تقریبا 145  کروڑ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔

مودی سرکار کا غیر  معیاری منصوبوں پر  اربوں ڈالر خرچ کرنا  مضحکہ خیز عمل بن چکا ہے۔ رواں سال بھارتی  کوسٹ گارڈکے  “دھروہیلی کاپٹرز”  حادثات کے بعد  گراوٴنڈکر دیےگئے جبکہ ستمبر 2024 میں بھارتی بحریہ کی  آبدوز آئی این ایس  اریگھاٹ تکنیکی  خرابی کے باعث حادثے کا شکاور ہو  گئی جسے بحری بیڑے سے دستبردارکردیا گیا۔ جولائی 2024میں  بھی بھارتی بحریہ کےجنگی جہاز آئی این ایس برہم پترا  میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

سال 2019 میں میں بھارتی بحریہ کا جنگی ہیلی  کاپٹر سمندر میں گر  کر تباہ ہوگیا تھا اور مارچ  2018 میں  بھی بھارتی بحریہ کا  ریموٹ سے چلنے والا ڈرون پرواز کے فورا بعد پور بندر کے علاقے الہاس نگر میں تباہ ہوا۔ بھارتی بحریہ میں  تقریبا 14 آبدوزیں ہیں لیکن تکنیکی خرابیوں کےباعث  صرف7 آپریشنل  ہیں۔ بھارت جنگی جنون  کو پروان چڑھاتے  ہوئے جدید ہتھیاروں  کےانبار  لگارہا ہے  مگران ہتھیاروں  کو  سنبھالنے اور استعمال  کرنے کی صلاحیت سے عاری ہے۔ آئے روز بھارتی افواج میں حادثات بھارتی مسلح افواج کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × 1 =