ستمبر 20, 2024

بنگلادیشی طلبہ کی مہلت کے بعد پارلیمنٹ تحلیل

سیاسیات۔ بنگلادیش میں طلبہ تحریک کے رہنماؤں نے صدر محمد شہاب الدین کو پارلیمنٹ تحلیل کرنے کیلئے چند گھنٹوں کی مہلت دی تھی جس کے بعد صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق طلبہ نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ وہ ملک میں آگ لگانے کے واقعات اور فرقہ ورانہ تشدد کی مذمت کرتے ہیں اور ایسے لوگوں کو تحریک کو ہائی جیک کرنے سے روکنا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق طلبہ نے بنگلادیشی صدر سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ 3 بجے تک پارلیمنٹ کو تحلیل کردیں اور ان کے دیے گئے ناموں پر مشتمل عبوری حکومت بنائی جائے۔

احتجاجی طلبہ نے عبوری حکومت کے لیے نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر یونس کا نام دیا ہے جب کہ دیگر نام آج دیے جائیں گے۔

مقامی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کے آرمی چیف بھی آج طلبہ رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب بنگلادیش میں کشیدہ حالات کے پیش نظر بھارت نے بنگلادیش سے ٹرین سروس معطل کردی ہے جب کہ کچھ بھارتی ائیرلائنز کمپنیوں نے بھی بنگلادیش جانے والی فلائٹس منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

8 − 5 =