دسمبر 24, 2024

بشار الاسد کی اہلیہ کی جانب سے طلاق کی درخواست دائر کرنے کی تردید

سیاسیات۔ روس نے معزول شامی صدر بشار الاسد کی اہلیہ اسماالاسد کی جانب سے عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان نے ترک میڈیا کی ایسی خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ اسماالاسد طلاق کے بعد برطانیہ منتقل ہونا چاہتی ہیں۔

کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ  اسماالاسد کی شوہر سے طلاق کے لیے روسی عدالت میں درخواست اور برطانیہ منتقلی کی رپورٹ حقیقت نہیں۔

کریملن کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ  روس میں بشار الاسد کی نقل وحرکت پر پابندی اور اثاثے منجمدکرنےکے دعوؤں میں بھی صداقت نہیں ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × 3 =