سیاسیات۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ شامی فوج نے پوزیشنز چھوڑ دیں تھیں اس لیے اسرائیلی فوج نے پوزیشن سنبھال لی۔
نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کسی دشمن فورس کو اپنی سرحدوں پر پنپنے نہیں دے گا، بشار الاسد حکومت کا خاتمہ حزب اللہ اور ایران سے نمٹنے کی اسرائیلی کوششوں کو تیز کرے گا۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ باغیوں کو بشار الاسد کی فوج کے اسلحے پر قبضے سے روکنے کی کوشش کریں گے، شامی باغی اسرائیل کے ساتھ جنگ کی صلاحیت نہیں رکھتے۔