سیاسیات۔ شامی فوجی کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ شام میں صدر بشارالاسد کا 24 سالہ دور اختتام پذیر ہو گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسیز کے مطابق شامی فوجی کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ صدر بشارالاسد کا 24 سالہ دور ختم ہو گیا۔
صدر بشار الاسد کے ملک سے فرار ہونے کے بعد تحریر الشام کے سربراہ الجولانی نے اپنے بیان میں کہا کہ پُرامن انتقال اقتدار تک سابق وزیراعظم محمد غازی الجلالی تمام ریاستی اداروں کو چلائیں گے۔
جولانی کا کہنا ہے کہ کسی بھی صورت شام میں موجود کیمیائی ہتھیاراستعمال نہیں کریں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے ٹینک اور بکتر بند جنوب مغربی شام کی قنیطرہ گورنری میں داخل ہو گئیں۔
عبرانی میڈیا آؤٹ لیٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج سرحدی دفاع مضبوط بنانے کے لیے قنیطرہ کے بفرزون میں داخل ہوئیں۔
اس سے قبل اطلاعات ملی تھیں کہ دہشتگردوں نے مشق میں وزارت داخلہ، ائیر پورٹ اور سرکاری ٹی وی کی عمارت پر قبضہ کر لیا ہے۔
شام کی صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم محمد غازی الجلالی نے اپنے بیان میں کہا تھا میں اپنے گھر میں ہی موجود ہوں اور عوام کی منتخب کردہ کسی بھی قیادت سے تعاون کیلئے تیار ہوں۔