جولائی 7, 2024

برطانیہ میں عام انتخابات کے لئے ووٹنگ آج ہوگی

سیاسیات- برطانیہ میں آج ہونے والے عام انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، عوام اپنے حکمرانوں کے انتخاب کیلئے آج ووٹ کریں گے۔

پارلیمنٹ کی 650 نشستوں کیلئے اپوزیشن کی لیبر پارٹی، حکمران کنزریٹو پارٹی، لبرل ڈیموکریٹک پارٹی، اسکاٹش نیشنل پارٹی، ریفارمز اور دیگر سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں 4500 سے زائد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

انتخابات میں برٹش پاکستانی امیدوار بھی میدان میں موجود ہیں، گزشتہ انتخابات میں 15 برٹش پاکستانی الیکشن میں کامیاب ہو کر پارلیمنٹ کا حصہ بنے تھے۔

کل 650 نشستوں میں سے 533 انگلینڈ، 59 اسکاٹ لینڈ، 40 ویلز اور 18 نشستیں شمالی آئرلینڈ کی ہیں۔

عام انتخابات کیلئے پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی، جبکہ انتخابات کے نتائج کا اعلان 5 جولائی کو کیا جائیگا۔

آج ہونے والی  پولنگ کیلئے 40 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جبکہ تقریباً 5 کروڑ  ووٹرز  اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہوں گے۔

برطانیہ میں پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے کیلئے شناخت ظاہر کرنا لازمی قرار دیا گیا، مسائل کا شکار برطانوی عوام کو توقع ہے کہ آنے والی حکومت ان کے مسائل کا جلد اور دیرپا حل ڈھونڈ لے گی۔

انتخابات کے بعد حکومت بنانے کیلئے کسی بھی سیاسی جماعت یا جماعتوں کے اتحاد کو کم از کم 326 نشستیں درکار ہوں گی۔

الیکشن کے بعد 9 جولائی کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے اور اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔

یاد رہے برطانیہ میں کنزرویٹو پارٹی کےحکومت کی مدت قانونی طور پر جنوری 2025 تک تھی مگر 22 مئی کو برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

12 + eight =