نومبر 24, 2024

برسوں کی کشیدگی ختم، قطر اور امارات نے سفارتخانے کھولنے کا اعلان کر دیا

سیاسیات- قطر اور متحدہ عرب امارات نے 6 سال کی سفارتی کشیدگی کے بعد ایک دوسرے کے ممالک میں سفارتخانے دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق قطر اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے جاری بیان میں ابوظبی اور قطری سفارتخانے اوردوحا میں اماراتی سفارتخانے کے دوبارہ کام شروع کرنے کا اعلان کیا۔

متحدہ عرب امارات نے 2017 میں قطر کی جانب سے مبینہ طور پر دہشتگرد گروپوں کی حمایت پر سعودی عرب ، بحرین اور مصر کے ساتھ قطر کا بائیکاٹ اور بلیک آؤٹ کیا تھا۔ قطر کا بائیکاٹ جنوری 2021 میں باضابطہ طور پرختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔  بائیکاٹ کے خاتمے پر سعودی عرب، مصر اور متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں نے قطر کے دورے کیے اور قطر نے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

20 + thirteen =