نومبر 18, 2024

ایران کے خلاف آخری حربے کے طور پر فوجی آپشن کی تیاری بھی مکمل ہے۔ امریکہ

سیاسیات- ایران کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی رابرٹ میلے نے صدر جوبائیڈن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے روکنے کے لیے اگر فوجی آپشن کے استعمال کی بھی ضرورت پڑی تو ہماری تیاری مکمل ہے۔

ذرائع کے مطابق ایران کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی رابرٹ میلے نے کہا کہ ایرانی جوہری ہتھیاروں کو روکنے کے لیے اگر ضرورت پڑی تو فوجی آپشن بھی استعمال کریں گے۔

امریکہ کے خصوصی ایلچی کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایران کے ساتھ 2015 کے عالمی جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ ہم نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے روکنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی ہیں۔
رابرٹ میلے نے کہا کہ اگر یہ سنجیدہ کوششیں ناکام ہوجاتی ہیں تو جیسا صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ اگر دیگر تمام ذرائع ناکام ہو جاتے ہیں، تو آخری حربے کے طور پر فوجی آپشن کو میز پر رکھیں گے۔

امریکہ کے خصوصی ایلچی نے کہا کہ اگر ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے فوجی آپشن استعمال کرنا پرا تو پھر یہی کریں گے۔

خیال رہے کہ سابق صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے 2015 کو منسوخ کردیا تھا۔

معاہدے کے دیگر فریقین ( فرانس، جرمنی، برطانیہ، روس) نے سابق امریکی صدر کا ساتھ نہ دیا اور معاہدے کو برقرار رکھنے کے لیے دباؤ ڈالتے رہے۔

بعد ازاں نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے پیشرو کے برخلاف ایران سے جوہری معاہدے پر مذاکرات کا آغاز کیا تھا ۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eight + 6 =