نومبر 24, 2024

ایران کے ایٹمی پروگرام سمیت خطے کے مسائل کو حل کرنے کا بہترین طریقہ سفارتی مذاکرات ہیں۔ قطر

سیاسیات- قطر کے وزیرخارجہ نے فرانسیسی ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام سمیت خطے کے مسائل کو حل کرنے کا بہترین طریقہ سفارتی مذاکرات ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے دوحہ میں فرانس کی وزیرخارجہ کیتھرین کولونا کے ساتھ ملاقات کی اور ایران، فلسطین، شام اور لبنان سمیت خطے کے مختلف مسائل پر بات چیت کی۔

ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر فرانس کے ساتھ مختلف معاملات میں تعاون کا خواہاں ہے۔ دوحہ اور پیرس کے درمیان مختلف معاملات میں تعاون سے خطے اور بین الاقوامی سطح پر مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لبنان، شام اور ایران کے جوہری معاملات جیسے امور پر فرانس کی طرف سے ہونے والی کوششوں کی قطر حمایت کرے گا۔ ہم فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت کرتے ہیں اور 1967 کی سرحدوں کے مطابق ایک مستقل اور خودمختار فلسطین کے قیام کے خواہاں ہیں۔

آل ثانی نے شام میں جاری صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کے بحران کا حل نکالنے کے لئے اقوام متحدہ کی چارٹر کے مطابق کوشش کی جائے۔ ہم شام کے مسئلے کا عادلانہ حل چاہتے ہیں اور شامی مہاجرین کی فوری واپسی کی خواہش رکھتے ہیں۔

انہوں نے لبنان میں جاری بحران کے حل کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ لبنان کا بحران وہاں کے عوام کے ذریعے حل ہونا چاہئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × 3 =