نومبر 17, 2024

ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں اسرائیلی شہری گرفتار

سیاسیات۔  اسرائیلی حکام نے ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک اسرائیلی شہری کو گرفتار کرلیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار اسرائیلی شہری ولادیمیر ویرہوسکی نے ایران کیلئے جاسوسی اور رقم وصول کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا کہ ولادیمیر نے ایک لاکھ ڈالر میں اسرائیلی سائنسدان کو قتل کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کی اسرائیلیوں کو جاسوسی کیلئے بھرتی کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ ایرانی نیٹورک اسرائیلی شہریوں کو جاسوسی کیلئے بھرتی کرنے کا کام کرتا تھا گرفتاری سے ایرانی انٹیلیجنس ایجنسیوں کا انفرااسٹرکچر بے نقاب ہوگیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × 3 =