سیاسیات- اسرائیل نے کہا ہے کہ ایران پر حملے کے لیے تیاریوں کو مزید بہتر بنا لیا ہے۔
اسرائیل کے سبکدوش ہونے والے وزیردفاع بینی گینز نے بیان میں کہا کہ ایران کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے تیاریوں کو مزید بہتربنایا ہے۔
اسرائیلی وزیردفاع کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی وقت اسرائیلی فضائیہ کو ایران پر حملے کا حکم دیا جا سکتا ہے۔ اسرائیلی فضائیہ کے پائلٹس دو یا تین سال میں ایران کی جوہری تنصیبات پرحملہ کرسکتے ہیں۔ اس کام کے لیے حالیہ برسوں میں تیاریاں بہتر کی ہیں۔ ایران کوجوہری بم کے حصول سے روکنے کے لیے کوئی بھی ضروری اقدام کریں گے۔
One Response
اسرائیل کا ایران پر حملے کا خواب خواہش ہو سکتی ہے عمل کرنا خود کشی کے مترادف ہوگی
کیونکہ خطہ میں امریکی ظالمانہ پالیسیوں کی وجہ سے سیاسی اثر رسوخ میں واضح کمی اور نئی اقتصادی سیاسی عسکری بلاک امریکی پالسی سازوں کیلئے پسپائی کے سوا کوئی بہتر آپشن نہیں ہے
روس یوکرائین جنگ سے یورپ سمیت ہمسایہ ممالک بلکہ پوری دنیا کی اقتصاد کو شدید دھجکا لگا ہے اقوام عالم بلخصوص ترقی یافتہ با اثر ممالک عدل و انصاف برادری و برادری امن و آشتی اور فلاح بشریت کیلئے ہر ظالم کو ظلم سے روکنا اور مظلوم کا ساتھ دینا چاہیئے ۔