فروری 10, 2025

ایران پر بمباری کے بجائے نیوکلیئر ڈیل کو ترجیح دوں گا: ڈونلڈ ٹرمپ

سیاسیات- امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران پر بمباری کرنے کے بجائے ایران سے ایٹمی ڈیل کرنے کو ترجیح دوں گا۔

امریکی اخبار کو انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا اگر ہم معاہدہ کر لیتے ہیں تو اسرائیل ایران پر بمباری نہیں کرے گا، یہ نہیں بتا سکتا کہ ہم ایران کو کیا کہنے جا رہے ہیں تاہم امید ہے ایران جو کرنے کا سوچ رہا ہے وہ نہیں کرے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر پابندیاں لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا تہران کے ساتھ جوہری معاہدہ کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات سمجھداری اور قابل احترام نہیں ہوں گے۔

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا مذاکرات سے انکار کی وجہ یہ ہے کہ ہمارا تجربہ ہمیں یہ بتاتا ہے، ایران نے ماضی میں بہت سی رعایتیں دیں مگر امریکہ نے ان معاہدوں کو توڑ دیا، ایسی حکومت کے ساتھ بات چیت نہیں ہونی چاہیے۔

آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا اگر امریکہ نے ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو ہم ان کی سکیورٹی کو خطرے میں ڈالیں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eleven + 12 =