اپریل 15, 2025

ایران جوہری ہتھیاروں کے خواب دیکھنا چھوڑ دے، ورنہ سنگین ردعمل کیلئے تیار رہے: ٹرمپ

سیاسیات۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک با رپھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کا خواب دیکھنا چھوڑنا ہوگا، ورنہ سنگین ردعمل کیلئے تیار رہے۔

صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہم سے معاہدہ چاہتا ہے لیکن کیسے کرنا ہے یہ اسے معلوم نہیں، ایران کے مسئلے کو حل کر دوں گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، جوہری ہتھیار نہ ہونے پر ایران ایک عظیم ملک بن سکتا ہے۔

 ایران جوہری ہتھیاروں کے خواب دیکھنا چھوڑ دے: ٹرمپ

ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کا خواب دیکھنا چھوڑنا ہوگا، ورنہ وہ سنگین ردعمل کے لیے تیار رہے۔

اس کے علاوہ امریکی صد رنے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ زیادہ سے زیادہ غیرقانونی رہائش پذیرافرادکو واپس بھیجنے کا منصوبہ ہے، درآمدی ادویات پر بھی محصولات لگاؤں گا، ادویات پر ٹیرف کا نفاذ زیادہ دور نہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × 4 =