سیاسیات۔ امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کا چھٹا دور اتوار کو مسقط میں ہوگا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ امریکہ اورایران کےدرمیان جوہری مذاکرات کاچھٹا دور اتوار کو مسقط میں ہوگا۔
اس حوالے سے امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ ایرانی مذاکرات کار سخت مؤقف کےحامل ہیں اور ایران کے حوالے سے ہم بہت زیادہ کام کررہے ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ ایران سے متعلق بھی بات ہوئی ہے، ایران کے ساتھ بات چیت جمعرات کو ہوگی۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ ایسی چیزیں مانگ رہے ہیں جو نہیں دی جاسکتیں، ایران افزودگی کرناچاہتا ہےجو ہم نہیں مان سکتے۔