سیاسیات- امریکی اخبار میں اسرائیل کے ایران پر ہونے والے ممکنہ حملے سے متعلق تفصیلات بتائی گئی ہیں۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکہ سے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کی جوہری یا تیل اہداف پر حملہ نہیں کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے بتایا ہے کہ حملے کا ہدف اور نشانہ ایرانی فوج کو بنایا جاسکتا ہے اور اس حوالے سے اسرائیل منصوبہ بندی کررہا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں معاملے سے واقف 2 اہلکاروں کا حوالہ دیا گیا ہے جس کے مطابق اسرائیل کا ہدف ایران کی جوہری یا تیل تنصیبات نہیں ہوں گی۔
ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملے کے بعد اسرائیل نے جوابی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ وہ ایران کے جوہری مقامات پر اسرائیلی حملے کی حمایت نہیں کریں گے۔