نومبر 24, 2024

ایرانی خطرے کے باعث مشرق وسطی میں امریکی فوج موجود رہے گی۔ پینٹاگون

سیاسیات- امریکہ نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے خطرے کے باعث مشرق وسطیٰ میں ہزاروں امریکی فوجی موجود رہیں گے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی نائب پریس سیکریٹری سبرینا سنگھ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ  مشرق وسطیٰ میں حال ہی میں تعینات کیے گئے ہزاروں امریکی فوجی خطے میں موجود اس وقت موجود رہیں گے جب تک ضرورت رہے گی۔

شام یا عراق میں امریکی فوجیوں یا آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کے خلاف ایرانی خطرات میں کمی سے متعلق سوال کے جواب میں پریس سیکریٹری کا کہنا تھا کہ ہم گذشتہ ہفتوں سے ایران کے پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کے حمایت یافتہ گروہوں کی جانب سے تجارتی جہازوں کو ہراساں کرنے کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ جب تک ایرانی خطرہ تبدیل نہیں ہو جاتا امریکی فوج کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

امریکہ نے رواں ماہ کے اوائل میں خطے میں اضافی فوجی اور دفاعی سازوسامان بھیجا تھا اور وہ پہلے سے اعلان کردہ تعیناتی کا حصہ تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fifteen − thirteen =