نومبر 23, 2024

ایرانی حملہ اور حماس سے جنگ، اسرائیل شدید مالی مشکلات میں گھر گیا

سیاسیات- ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کا خدشہ اور 10 ماہ سے جاری حماس اسرائیل جنگ نے اسرائیل کو نقصان پہنچایا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل مالی مشکلات میں پھنس گیا ہے۔

کیپیٹل مارکیٹ کمپنی فچ نے اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کردی ہے جس کے بعد اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ اے پلس سے گر کر اے ہوگئی ہے۔

ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے خیال میں غزہ کا تنازع 2025 تک برقرار رہ سکتا ہے اور اس کے دیگر محاذوں تک پھیلنے کے خطرات موجود ہیں۔

دوسری جانب امریکی ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے بڑے حملے کے لیے ہمیں تیار رہنا چاہیے جب کہ  اسرائیل اپنا دفاع کرسکتا ہے اور اسرائیل کو دفاع میں مدد کے لیے امریکا بھی موجود ہے۔

ادھر پاسداران انقلاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 + 9 =