سیاسیات- سابق امریکی صدر اور حالیہ صدارتی امیدوار “ڈونلڈ ٹرامپ” سے فلوریڈا میں صیہونی انتہاء پسند وزیراعظم “نتین یاہو” نے ملاقات کی۔ یہ ملاقات سابق امریکی صدر کی رہائش گاہ پر انجام پائی۔ اس موقع پر ڈونلڈ ٹرامپ نے کہا کہ ایرانی جوہری معاہدے سے دستبرداری اسرائیل کے لئے میرا خاص تحفہ تھا۔ بدقسمتی سے بائیڈن انتظامیہ نے اس سلسلے میں کچھ بھی انجام نہیں دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2020ء میں انتخابات جیتنے کی صورت میں وہ ایک ہفتے کے اندر ایران کے ساتھ نیا جوہری معاہدہ کر سکتے تھے جس سے سب لوگ راضی اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال بہتر ہوتی۔ انہوں نے ماضی کی طرح ایران کے خلاف اپنے بے بنیاد دعووں کو دُہرایا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایران کے پاس پیسے نہیں تھے کیونکہ کوئی اس سے تیل نہیں خریدتا تھا مگر اب تہران کے پاس ثروت ہے۔