نومبر 24, 2024

اوشین گیٹ نے ایک بار ٹائی ٹینک کا ملبہ دکھانے کے لئے اشتہار دے دیا

سیاسیات-ٹائٹن حادثے میں 5 افرادکی موت سے بھی سبق نہ سیکھا گیا۔

اوشین گیٹ ایکسپی ڈیشنز نے ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کے خواہش مندوں کو ڈھائی لاکھ ڈالر کاسیاحتی سفر کرانے کا اشتہار دیدیا۔

خیال رہے کہ 1912 میں تباہ ہونے والے مسافر بردار بحری جہاز ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے جانے والی آبدوز ٹائٹن 18 جون کو بحر اوقیانوس میں لاپتا ہوگئی تھی۔

اوشین گیٹ کی ٹائٹن آبدوز کے حادثے میں پاکستانی کاروباری شخصیت شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد سمیت 5 سیاح مارے گئے تھے۔

ٹائٹن کا ملبہ نکال کرحادثے کی تحقیقات تاحال مکمل نہیں کی گئیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 + 16 =