نومبر 24, 2024

امریکی وزیر خارجہ کی چینی صدر سے ملاقات، تعلقات کی بحالی اور استحکام پر اتفاق

سیاسیات- امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے صدر شی جنپنگ سے ملاقات کی جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کے خاتمے کے لیے تعلقات کی بحالی اور استحکام پر اتفاق کیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن گزشتہ روز دو روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچے تھے اور آج چینی صدر شی جنپنگ سے اہم ملاقات کی۔ یہ چینی صدر سے کسی بھی امریکی اعلیٰ عہدیدار سے 2018 کے بعد پہلی براہ راست ملاقات ہے۔

ملاقات کے دوران چین اور امریکہ نے اس بات پر زور دیا گیا کہ تنازعات میں پڑنے کے بجائے دونوں ممالک تعلقات میں استحکام لانے کے لیے مل کر کام کریں۔

اس موقع پر چینی صدر شی جنپنگ نے کہا کہ کچھ معاملات میں پیش رفت بھی ہوئی ہے اور کچھ  پر معاہدے پر بھی پہنچ گئے ہیں۔ یہ بہت اچھا ہے۔

جواب میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے اپنی اپنی ذمہ داریوں کا اداراک  رکھتے ہیں۔ امریکہ بھی ایسا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے دورۂ چین کے دوران کوئی بڑی پیشرفت تو نہیں ہوئی لیکن توقع ہے کہ آنے والے ہفتوں میں مزید سینئر امریکی حکام چین کا دورہ کریں گے۔

یاد رہے کہ رواں برس کے اختتام میں چینی صدر شی جنپنگ اور امریکی صدر کی ملاقات طے ہے اور امریکی وزیر خارجہ کے اس دورے کو اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four + eight =