اکتوبر 24, 2024

امریکی وزیر خارجہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

سیاسیات۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کرکے غزہ پٹی اور لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے خطے میں جاری کشیدہ فضا بالخصوص غزہ پٹی اور لبنان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے غزہ پٹی اور لبنان میں جاری عسکری کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی روک تھام اور اس سے پیدا ہونے والے سکیورٹی اور انسانی اثرات سے نمٹنے کیلئے کوششوں کا جائزہ لیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ملاقات میں سعودی نیشنل سکیورٹی کے مشیر ڈاکٹر مساعد العبیکان اور جنرل انٹیلیجنس چیف خالد الحمیدان سمیت سعودی عرب میں امریکہ کے سفیر اور وزیر خارجہ کا وفد بھی شریک تھا۔

اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں خطے میں کشیدگی اور تناؤ میں کمی لانے سمیت غزہ پٹی اور لبنان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل کا دورہ مکمل کرنے کے بعد آج سعودی عرب پہنچے تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

15 + three =