نومبر 24, 2024

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن چین پہنچ گئے

سیاسیات- امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن چین کے دورے پربیجنگ پہنچ گئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کے دورے کامقصد امریکہ چین تعلقات بحال کرنا ہے، امریکی وزیر خارجہ 2 روز  چین میں قیام کریں گے اور اس دوران چینی حکام سے ملاقات کریں گے۔

خیال رہےکہ 2018 کے بعد سے امریکی وزیر خارجہ کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق  رواں سال امریکہ اور چین کے درمیان تعلقات میں کشیدگی میں اضافہ ہوا، چین کی جانب سے تائیوان کے قریب فوجی سرگرمیوں پر امریکہ نے خدشات کا اظہار کیا جسے چین نے اپنا اندرونی معاملہ قرار دے کر رد کردیا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ یوکرین پرروسی جارحیت کی چین کی جانب سے مذمت نہ کرنا بھی کشیدہ تعلقات کاعکاس ہے، اس کے علاوہ  شمالی امریکہ میں چین کے مبینہ خفیہ غبارے کی موجودگی بھی امریکہ چین تعلقات  میں خرابی کی وجہ بنی۔

مبصرین کے مطابق انٹونی بلنکن کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان سردمہری اور کشیدگی کے خاتمے میں مدد ملےگی۔

بیجنگ جانے والے امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر اہلکار کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کو اس بات کا احساس ہے کہ ہمیں اعلیٰ سطح کے رابطوں تعلقات کو مزید خرابی کی طرف جانے سے روکنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ کو رواں سال فروری میں چین کا دورہ کرنا تھا لیکن  چینی غبارے کی امریکی فضائی حدود میں موجودگی کے بعد انہوں نے اپنا دورہ ملتوی کردیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × one =