سیاسیات- امریکی صدر ٹرمپ کےخصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف کی ماسکو میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات ہوئی۔
کریملن کے مطابق صدر پیوٹن کی امریکی نمائندے وٹکوف سے ملاقات مفید اور تعمیری رہی۔
بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں یوکرین بحران پر بات ہوئی جبکہ امریکا روس اسٹریٹیجک شراکت داری میں پیش رفت کے امکانات پر تبادلہ خیال بھی ہوا، اس سلسلے میں روس کی طرف سے کچھ اشارے دیے گئے ہیں اور امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے بھی کچھ اشارے ملے ہیں۔
اس حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسٹیو وٹکوف اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان انتہائی نتیجہ خیز ملاقات ہوئی ہے، صدر پیوٹن اور اسٹیو وٹکوف کی ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی جس کے متعلق کچھ یورپی اتحادیوں کو آگاہ کیا ہے، ہر کوئی اس بات سے اتفاق کرتا ہے کہ یہ جنگ اب ختم ہونی چاہیے۔
خیال رہےکہ امریکی صدر ٹرمپ نے 8 اگست تک یوکرین امن معاہدہ نہ کرنے کی صورت میں روس پر نئی پابندیوں کی دھمکی دی ہوئی ہے۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔