نومبر 24, 2024

امریکی سینیٹ میں پاکستان اور چین مخالف بھارت نواز بل پیش

سیاسیات- امریکی سینیٹ میں ریبپلکن پارٹی نے پاکستان اور چین کی مخالفت پر مبنی بل پیش کردیا۔

پاکستان اور چین مخالف بل ریبپلکن پارٹی کی سینیٹر سینیٹرمارکو روبیو نے پیش کیا۔ بھارت نواز بل میں کہا گیا ہے کہ اگرپاکستان کی بھارت کے خلاف کسی سرگرمی میں ملوث ہونے کے شواہد ملیں تو پاکستان کی امداد روک دی جائے اور اس سلسلے میں کانگریس کو آگاہ کیا جائے۔

بل میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ بھارت کے ساتھ اسرائیل، کوریا ، جاپان اور نیٹو اتحادیوں جیسا سلوک کرے۔ بل میں یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ بھارت کو پابندیوں کے حوالے سے سخت قانون سے محدود استثنیٰ دیا جائے۔ امریکی قانون کے مطابق روس سے ہتھیار خریدنے والے ممالک پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

امریکی سینیٹ میں بل کی منظوری کی صورت میں بھارت روس سے ہتھیاروں کی خریداری کر سکے گا۔ بھارتی فوج اب بھی روسی اسلحہ استعمال کررہی ہے اور امریکہ نے بھارت پر کسی قسم کی کوئی پابندی عائد نہیں کی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three + ten =