سیاسیات- امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں اضافی ایف 16 اور ایف 35 طیارے بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے مطابق اضافی لڑاکا طیارے بحری جنگی جہاز کے ساتھ بھیجے جائیں گے۔ رپورٹس کے مطابق عسکری قوت میں اضافہ آبنائے ہرمز اور اطراف کے علاقوں کی نگرانی کیلئےکیا جا رہا ہے جبکہ اہم آبی گزرگاہوں پر کمرشل جہازوں کو ایران سے درپیش خطرات پر فوجی موجودگی بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ترجمان امریکی وزارت خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ افغان طالبان کی ذمہ داری ہے کہ افغانستان کو دہشت گردوں کی پناہ نہ بننے دیں۔