مئی 26, 2025

امریکہ نے شام پر عائد پابندیاں باضابطہ طور پر اٹھالیں

سیاسیات۔ امریکہ نے شام پر عائد پابندیاں باضابطہ طور پراٹھالیں۔

امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو کا کہنا ہے کہ شام پر عائد پابندیوں میں 180 دن کی چھوٹ دے دی گئی ہے، پابندیاں اٹھانا امریکہ اور شام کے تعلقات بحالی کی جانب پہلا قدم ہے۔

امریکی وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ شام کو مستحکم ملک بننے کیلئے کام جاری رکھنا چاہیے، امریکی اقدامات شام کو استحکام اور خوشحالی کی راہ پرگامزن کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دورہ سعودی عرب کے دوران ریاض میں سرمایا کاری فورم میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کے بعد شام پر عائد پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا شام کی نئی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں، ایک نئی شروعات کے لیےشام پر سے پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹرمپ نے کہا تھا کہ شام کو نیا موقع فراہم کرنے جا رہے ہیں، امید ہے شامی عوام کچھ کر دکھائیں گے۔

اس کے بعد شام کے عبوری صدر احمد الشرع کی سعودی عرب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔

یہ ملاقات 25 سالوں بعد شام اور امریکی سربراہان مملکت کی اس طرح کی پہلی ملاقات تھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

13 + 7 =