مارچ 30, 2025

امریکہ نے اسرائیل میں اپنے سفارت خانے کے عملے پر پابندیاں عائد کردیں

سیاسیات- غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں ایران کی جوابی کارروائی کے خدشے کے پیش نظر امریکہ نے اپنے سفارت خانے کے ملازمین پر سفری پابندیاں عائد کردیں۔

عملے کے لیے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ سفارت خانے کے ملازمین اور ان کے اہل خانہ مقبوضہ بیت المقدس ، تل ابیب یا بیئر شیوا کے علاقوں سے باہر سفر نہ کریں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہم صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں ۔ ان عوامل پر بات نہیں کروں گا جس کی وجہ سے ملازمین اور ان کی فیملی کے لیے سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں لیکن ہم مشرق وسطیٰ اور خاص طور پر اسرائیل میں خطرے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے شام میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کے بعد ایران نے جوابی کارروائی سے خبردار کیا تھا۔ واقعے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے جنرل سمیت 7 افراد شہید ہوئے تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × 4 =