نومبر 25, 2024

امریکہ: مارک روبیو کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان

سیاسیات۔ امریکہ کا اگلا وزیر خارجہ سینیٹر مارکو روبیو کو بنائے جانے کا امکان ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مارکو روبیو کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

امریکی میڈیا نے بتایا کہ سینیٹر روبیو کے نام پر نومنتخب صدر ٹرمپ نے اتفاق کرلیا جب کہ مائیکل والز کو قومی سلامتی مشیر بنائے جانے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ صدارتی انتخابات میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس سے مقابلہ ہوا تھا، جس میں  ٹرمپ نے بڑی کامیابی حاصل کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی باقاعدہ طور پر حلف برداری کی تقریب اگلے سال جنوری میں ہوگی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × 5 =