نومبر 24, 2024

امریکہ روسی صدر سے گرمجوشی سے ملنے پر مودی سے ناراض

سیاسیات- امریکہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے گرمجوشی سے ملنے پر ناراضگی کا اظہارکیا ہے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیٹو اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندری مودی کی روسی صدر پوٹن سے گرمجوشی سے ملاقات پر جو بائیڈن انتظامیہ نے خفگی کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کے سینئر حکام بھارتی وزیراعظم کی جانب سے روس کو اپنا قریبی ساتھی اور روسی صدر کو اپنا دوست قرار دینے اور گرمجوشی سے گلے ملنے  پر ناراض ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کے روس کے دورے پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی نائب وزیرخارجہ کرٹ کمپبیل نے بھارت کے وزیرخارجہ سے جولائی کے آغاز میں بات کی تھی اور وزیراعظم نریندری مودی کا روس کا دورہ نیٹو اجلاس کے بعد رکھنے کی درخواست کی تھی تاہم بھارتی وزیراعظم نے اپنے شیڈول کے مطابق نیٹو اجلاس کے دوران روس کا دورہ کیا۔ امریکہ اور روس کے درمیان یوکرین جنگ کے بعد سے تعلقات کشیدہ ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four − 2 =